اسلام آباد: (دنیا نیوز) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی آئی طیارہ حادثے پر حکومتی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے آزادانہ تحقیقات کروانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ عمران خان تو کہتے تھے کہ ریل کے حادثے پر ریل کے وزیر استعفیٰ دیں جبکہ جہاز حادثے پر وزیر ہوا بازی کو ہٹا دینا چاہیے، اب وہ طیارہ حادثے کا الزام پائلٹ اور ایئر ٹریفک کنٹرولر پر لگا رہے ہیں۔
IK used to say if there’s train crash railway minister should be sacked. If there’s a plane crash aviation minister should be sacked. Now he blames pilot &airtraffic control for PIA crash. Victim blaming & scapegoatism must end. We demand an independent inquiry. Minister must go.
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) June 24, 2020
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی کورونا وباء کیساتھ طیارہ حادثے کا دکھ بھی سہہ رہے ہیں: بلاول زرداری
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ حادثے کا شکار ہونے والے کو مورد الزام ٹھہرا کر قربانی کا بکرا بنانے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ پی آئی اے طیارہ حادثے کی آزادنہ تحقیقات چاہتے ہیں۔