کراچی: (دنیا نیوز) حویلیاں طیارہ حادثے کی رپورٹ بھی تیار کرتے ہوئے اسے وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کو جمع کرا دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حویلیاں طیارہ حادثے کی رپورٹ ائیر کرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹیگیشن ٹیم کے سربراہ نے وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کو پیش کی ہے۔
حویلیاں طیارہ حادثے کی رپورٹ بھی آج عوام کے سامنے لائے جانے کا امکان ہے۔ خیال رہے کہ پی آئی اے کا اے ٹی آر طیارہ پی کے 661 سات دسمبر 2016ء کو حویلیاں کے قریب گر کر تباہ ہوا تھا۔
طیارے میں عملے سمیت 47 افراد حادثے میں جاں بحق ہوئے تھے۔ اس طیارہ حادثے میں معروف نعت خواں جنید جمشید بھی جاں بحق ہوئے تھے۔