اسلام آباد: (دنیا نیوز) پی آئی اے طیارہ حادثہ کی تحقیقات میں اہم ترین پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پاکستانی ٹیم شواہد کے ساتھ فرانس سے واپس وطن پہنچ گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثہ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ائرکموڈور عثمان غنی کی پی آئی اے کی خصوصی پرواز 8734 پر فریکنفرٹ سے اسلام آباد پہنچے۔ وہ اپنے ساتھ اہم شواہد اور دیگر تمام ریکارڈ بھی ساتھ لائے ہیں جس میں تباہ جہاز کے ایف ڈی آر، سی وی آر کی ڈیٹا اینالائزنگ رپورٹ بھی شامل ہے۔