کراچی: (دنیا نیوز) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے 92 افراد کی شناخت کر لی گئی ہے، ورثا 89 لاشیں وصول کر چکے ہیں۔
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے پی آئی اے طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں سے 92 افراد کی شناخت مکمل ہونے کی تصدیق کر دی ہے، ان کا کہنا تھا کہ شہیدوں کے ورثا 89 لاشیں وصول کر چکے۔ چھیپا کے سرد خانے میں 2 اور ایدھی سردخانے میں 6 لاشیں موجود ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعہ 53 لاشوں کی شناخت ممکن ہوئی،3 لاشوں کے ڈی این اے ٹیسٹ دوبارہ کئے جا رہے ہیں۔