طیارہ حادثہ: مسافروں کی انشورنس قواعد کے مطابق پی آئی اے کو ادا کی جائیگی

Last Updated On 02 June,2020 07:44 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں حادثے کا شکار ہونے والے طیارے اے 320 اور مسافروں کی انشورنس کے معاملے پر یہ بات سامنے آئی ہے کہ پی آئی اے نے طیارہ غیر ملکی کمپنی سے لیز پر حاصل کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق یہ طیارہ غیر ملکی کمپنی سے 2014ء میں ڈرائی لیز پر حاصل کیا گیا تھا۔ پی آئی اے ہر ماہ ساڑھے تین لاکھ ڈالر طیارے کی لیز کی مد میں ادا کرتی تھی۔

طیارہ غیر ملکی کمپنی سے انشورڈ کروایا گیا تھا، اس لیے حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کی انشورنس دو کروڑ ڈالر لیزنگ کمپنی کو ادا کی جائے گی۔

دنیا نیوز ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کے بعد مسافروں کی انشورنس قواعد کے مطابق پی آئی اے کو ادا کی جائے گی۔ مسافروں کو فی کس 50 لاکھ انشورنس کی مد میں ملیں گے۔

حادثہ کا شکار طیارہ اے 320 چھ سالہ ڈرائی لیز حاصل کیا گیا تھا، اس کی لیز جون سے جولائی 2020ء میں ختم ہو رہی ہے۔