وزیر ہوا بازی غلام سرور کو عہدے سے بر طرف کرنے کی درخواست مسترد

Last Updated On 01 July,2020 03:41 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیر ہوا بازی غلام سرور کو عہدے سے برطرف کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے غلام سرور کو ہٹانے کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔ عدالت نے کہا وفاقی وزیر کے بیان سے ملک کا نقصان ہوا تو ایکشن لینا وزیراعظم کا اختیار ہے، عدالت وفاقی وزیر کے احتساب آئینی طریقہ کار میں مداخلت سے پرہیز کرتی ہے۔

درخواستگزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ 262 پائلٹس سے متعلق غلام سرور نے غیر ذمہ دارانہ بیان دیا، پی آئی اے کی پروازوں پر یورپ میں 6 ماہ کی پابندی عائد ہوگئی، وزیر کو چاہیئے تھا کسی کی ڈگری جعلی تھی تو خفیہ کارروائی کرتے، غلام سرور کی غیر ذمہ دارانہ بیان بازی سے ملک کی جگ ہنسائی ہوئی۔
 

Advertisement