اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی ایئر لائن نے اپنے کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ کراچی سے اسلام آباد اور لاہور جانے والی پروازوں کے کرایوں میں کمی کی گئی ہے۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق اسلام آباد اور لاہور کا یکطرفہ کرایہ سات ہزار 879 روپے مقرر کر دیا گیا ہے جس میں صرف ہینڈ کیری دستی سامان لے جانے کی اجازت ہوگی۔
سامان کے ساتھ یکطرفہ کرایہ آٹھ ہزار 543 کر دیا گیا ہے جس میں 35 کلو سامان لے جانے کی سہولت ہوگی۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے اسلام آباد کے لئے روزانہ چار پروازیں آپریٹ کرتی ہے۔ لاہور کے لئے روزانہ دو پروازیں آپریٹ کر رہی ہے۔ کرایوں میں کمی غیر معینہ مدد تک رہیگی۔