لاہور: ( روزنامہ دنیا) قومی ایئر لائن سعودیہ کے لئے مقرر کردہ کم کرایوں کے فیصلہ سے منحرف ہو گئی اور سعودیہ کے مختلف شہروں کے لئے کرایہ 84 ہزار سے بڑھا کر 1 لاکھ 13 ہزار تک کر دیا۔
پی آئی اے کے نئے شیڈول کے مطابق اسلام آباد سے جدہ اور مدینہ کا کرایہ 1 لاکھ 13 ہزار 673 روپے، اسلام آباد سے ریاض اور دمام کا کرایہ 1 لاکھ 11 ہزار 474 روپے مقرر کیا گیا ہے۔
کراچی سکھر اور کوئٹہ سے سعودیہ کا کرایہ 1 لاکھ 4 ہزار کر دیا گیا، پی آئی اے کی انتظامیہ نے پرانے ٹکٹ کے لئے 58 ہزار 300 روپے کے اضافی چارجز بھی مقرر کر دیئے۔ دو دن قبل پی آئی اے کی انتظامیہ نے پاکستان سے سعودیہ کے شہروں کا کرایہ 84000 روپے مقرر کیا تھا۔
ترجمان پی آئی اے عبداللہ کا کہنا ہے کہ کورونا کے باعث سعودی حکام نے طیاروں میں 66 فیصد مسافر لانے کی ہدایت کی ہے اور 34 فیصد طیارہ خالی رہے گا اس وجہ سے کرایوں میں اضافہ ناگریز ہو چکا تھا جس کی وجہ سے بڑھانا پڑا۔