سجاول: (دنیا نیوز) دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے باعث ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق سجاول دڑو شہر کے قریب گاؤں موالی موری میں مگسی برادری کے دو گروہ کے درمیاں تصادم ہوا اس دوران فائرنگ کے باعث ایک شخص کی زندگی بازی ہار گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سجاول پرانی دشمنی کے باعث خونی تصادم ہو گیا، مقتول ڈتل خان مگسی محکمہ ریونیو میں پٹواری تھا، مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے دڑو ہسپتال روانہ کردی۔
یاد رہے کہ سجاول 2013ء میں دونوں گروپ کے درمیاں تصادم میں تین افراد قتل ہو گئے تھے۔