لاہور: (دنیا نیوز) لاہور فوڈ اتھارٹی نے قصور روڈ مصطفی آباد ٹول پلازہ پر ناکہ لگا کر 5 ہزار 910 لٹر زہریلا دودھ پکڑ کر تلف کر دیا۔
لاہورئیے زہریلا دودھ پینے سے بچ گئے، ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کہتے ہیں کہ گاڑیوں میں موجود 17ہزار 370 لٹردودھ کی چیکنگ کی گئی جس میں یوریا اورپانی کی ملاوٹ پائی گئی۔ ملاوٹ شدہ دودھ مختلف بیماریوں کا سبب بنتا ہے۔
موقع پر کیے گئے ٹیسٹ فیل ہونے پر 5ہزار 910 لیٹر دودھ تلف کر دیا گیا۔ دودھ کی مقدار میں اضافے کے لیے آلودہ پانی اور کیمیکلز کی ملاوٹ سنگین جرم ہے۔ ملاوٹی اور ناقص دودھ کا استعمال بچوں اور بڑوں میں متعدد بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔ جدید لیکٹو سکین مشینوں سے لیس موبائل ٹیسٹنگ لیبز سے شہر میں آنے والی ہر دودھ بردار گاڑی کو چیک کیا جاتا ہے۔ حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق دودھ جیسی بنیادی خوراک میں ملاوٹ کرنے والے مافیا کے خلاف سخت کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔