ملتان: (دنیا نیوز) ملتان پولیس نے خواجہ سراوں کی جانب سے اغوا کیے گئے دو سالہ بچے کو بازایاب کرا لیا۔
شاہ رکن عالم کالونی کے رہائشی محمد خرم کا دو سالہ بیٹا عبدالمنان گھر میں کھیلتا ہوا اچانک باہر چلا گیا جسے خواجہ سرا سنی نے اپنے تین ساتھیوں کے ہمراہ اغوا کر لیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر کے بچے کو بازایاب کرا لیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچے اغوا ہونے کی وارادت تاوان کے سلسلے میں نہیں کی گئی بلکہ خواجہ سرا بچے کو اپنے بڑھاپے کا سہارا بنانا چاہتے تھے تاہم اغوا کی وارادت ناقابل معافی جرم ہے جس کے حوالے سے مزید تفتیش کر رہے ہیں، اس موقع پر بچے کی بازیابی پر والدین نے پولیس کا شکریہ آدا کیا اور پولیس زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔