عمران خان کے دن گنے جا چکے، ان کی جعلی حکومت جا رہی ہے: مریم نواز شریف

Published On 08 November,2020 06:13 pm

چلاس: (دنیا نیوز) مریم نواز نے کہا ہے کہ کہ عمران خان کے دن گنے جا چکے، ان کی جعلی حکومت جا رہی ہے۔ گلگت کے عوام شیر پر مہر لگا کر دھاندلی کا منصوبہ ناکام بنائیں۔ آپ نے ووٹ بھی ڈالنا ہے اور پہرہ بھی دینا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے الزام عائد کیا ہے کہ گلگت بلتستان کے الیکشن سے پہلے ہی دھاندلی کی جا رہی ہے۔ عوام پہرہ دیں اور اپنا ووٹ چوری ہونے سے بچائیں۔

چلاس میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لوٹوں کو بھی گھر کی راہ دکھائیں، جعلی حکمرانوں کے دن گنے جا چکے، پندرہ نومبر کو آخری دھکا لگائیں گے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ گلگت کے عوام ہمالیہ کے پہاڑوں کی طرح مضبوط ہیں۔ یہاں کی عوام نے ہمیشہ اچھے اور برے وقت میں ن لیگ کا ساتھ دیا۔ گلگت بلتستان کے عوام نے مسائل کا ہمیشہ شیروں کی طرح مقابلہ کیا ہے۔ گلگت کے جن راستوں سے گزری بتایا گیا کہ یہ سڑکیں ن لیگ کے دور میں تعمیر ہوئیں۔ گلگت میں ترقیاتی منصوبے ن لیگ کی حکومت میں مکمل ہوئے۔
 

Advertisement