خطے میں امن کشمیروں کے حقوق کے بغیر ممکن نہیں ہو سکتا، شہریار آفریدی

Published On 10 November,2020 05:22 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ خطے میں امن کشمیروں کے حقوق کے بغیر ممکن نہیں ہو سکتا۔ کشمیر کے حوالے سے تمام پاکستانی قائداعظم محمد علی جناح کے وژن سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔ عالمی دنیا کو خطے کے امن کا احساس کرنا ہوگا۔

وہ انٹرنیشنل کشمیر کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی نے کہا کہ پاکستانی حکومت اور عوام ذمہ دار ہیں، پاکستان کشمیروں کی آواز بنتا رہے گا۔ بھارت کے 5 اگست 2019ء کے لاک ڈاؤن کے بعد پوری دنیا نے وہ دیکھا جو کبھی نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت فوج نے کشمیری بچیوں کےساتھ ریپ کیے، ہر طرح کے مظالم کے باوجود کشمیری پاکستانی جھنڈے میں اپنے شہیدوں کو دفناتے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں بسنے والے بھی مساوی حقوق کے حق دار ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں رہنے والا بھی اتنا ہی اہم ہے جتنا ترقی یافتہ ملکوں میں رہنا والا۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو شامل کیے بغیر اس مسئلے کا حل نہیں ہوگا۔ بھارت مغربی میڈیا میں 10 لاکھ ڈالر پروپیگنڈہ پر لگاتا ہے۔ ورلڈ کشمیر فورم کے چیئرمین رفیق پردیسی نے کہا کہ یورپ انسانی حقوق کے لیے سرگرم رہتا ہے تو بھارت مظالم کے خلاف بھی آگے آئے۔ ہم کشمیر موومنٹ کو آخری حد تک لے کر جائیں گے۔ تمام کشمیری دھڑے ایک ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ کشمیر فورم بھارتی مظالم دنیا کو دکھاتا رہے گا۔
 

Advertisement