آرمی چیف سے وزیراعظم آزاد کشمیر کی ملاقات، کنٹرول لائن کی صورتحال پر بات چیت

Published On 12 November,2020 02:43 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے ملاقات کی جس میں کنٹرول لائن اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بھی بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا پاک فوج کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گی، پاک فوج کشمیر کاز اور کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھے گی۔

 

Advertisement