شمالی وزیر ستان میں خفیہ آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک، ایک جوان شہید

Published On 22 November,2020 04:09 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) شمالی وزیر ستان میں خفیہ معلومات پر آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد مارے گئے، کارروائی میں پاک فوج کا سپاہی صدام وطن پر قربان ہو گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید سپاہی صدام کا تعلق کرک سے تھا اور اس کی عمر 27 برس تھی۔ دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوان زخمی بھی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 

Advertisement