آرمی چیف اور بل گیٹس کے درمیان رابطہ، انسداد پولیو مہم کی بحالی پر بات چیت

Published On 13 November,2020 09:34 am

راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں مشترکہ کوششوں سے پاکستان سے پولیو کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں کورونا وباء سے نمٹنے کے اقدامات اور انسداد پولیو مہم کی بحالی پر بات چیت ہوئی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کی مہم قومی فریضہ اور قومی کوشش ہے، پاکستان میں ہر بچے کا محفوظ ہونا اپنی کامیابی تصور کرتے ہیں، انسداد پولیو مہم کی کامیابی موبائل ٹیمز، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے باعث ممکن ہے، پولیو مہم کو تب کامیاب سمجھیں گے، جب پاکستان میں کوئی بچہ اس سے متاثر نہیں ہوگا۔

بل گیٹس نے کورونا کے باوجود پولیو مہم کو محفوظ اور کامیاب بنانے کیلئے پاک فوج کی کوششوں اور عالمی وباء کے پھیلاؤ کو روکھنے کیلئے پاکستانی اقدامات کی تعریف کی۔

 

Advertisement