حکومت نے ملتان جلسے کی تمام رکاوٹیں ہٹانے کی ہدایت کر دی: شہباز گل

Published On 30 November,2020 02:13 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ حکومت نے ملتان جلسے کی تمام رکاوٹیں ہٹانے کی ہدایت کر دی، کسی رہنما اور کارکن کو بھی جلسے میں شرکت سے نہیں روکا جائے گا۔

قبل ازیں معاون خصوصی ڈاکٹر شہبازگل نے مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مریم صفدر عوام کی جانوں کے ساتھ کھیلنے کی کوشش کر رہی ہیں، انہیں صرف ذاتی مال کی فکر ہے عوام کی نہیں، موصوفہ اپنے مقصد کیلئے عوام کو بلی چڑھا رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مریم کے نزدیک کرپشن ایجنڈے کی تکمیل اہم ہے، جلسوں میں ناکامی انکے اعصاب پر سوار ہو گئی ہے، اب یہ ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے کیلئے کارکنان کو استعمال کر رہے ہیں، انکے پاس عوام کو بتانے کیلئے سوائے جھوٹ کے کچھ نہیں، عوام انہیں گوجرانوالہ اور پشاور میں مسترد کر چکے۔
 

Advertisement