گلگت بلتستان کی نومنتخب کابینہ نے حلف اٹھا لیا

Published On 02 December,2020 04:40 pm

گلگت: (دنیا نیوز) گلگت بلتستان کی نومنتخب کابینہ نے حلف اٹھا لیا ہے۔ گورنر گلگت بلتستان نے کابینہ سے حلف لیا۔ وزیراعظم عمران خان بھی تقریب میں شریک تھے۔

راجہ زکریا اور عبیداللہ بیگ کو سینئر وزیر کا درجہ دیدیا گیا ہے۔ راجا زکریا کو جنگلات وائلڈ لائف ماحولیات مقرر کیا گیا۔ فتح اللہ کو پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ واطلاعات مقرر کیا گا جبکہ حاجی عبدالحمید کو لوکل گورنمنٹ کی وزارت دیدی گئی ہے۔

مشتاق حسین کو واٹر اینڈ پاور کی منسٹری مل گئی۔ راجا اعظم کو وزیر تعلیم مقرر کیا گیا۔ حاجی شاہ بیگ کو ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن زکوۃ وعشر بنا دیا گیا۔

شمس الحق لون اور سید سہیل عباس مشیر برائے وزیراعلیٰ مقرر کر دیئے گئے ہیں۔ الیاس صدیقی، محبوب علی خان اور حیدر خان وزیراعلیٰ کے معاونین ہونگے۔

نوشاد عالم اور شمس الدین وزیر کوارڈینٹر مقرر کر دیے گئے ہیں۔ صوبائی وزیر قانون کی اضافی ذمہ داری وزیراعلیٰ کے پاس موجود رہے گی۔ وزیراعظم نے تقریب سے خطاب بھی کیا۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ہمراہ وفاقی وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان علی امین گنڈا پور، سپیشل اسسٹنٹ برائے ماحولیات ملک آمین اسلم اور سیف اللہ خان نیازی بھی تقریب میں شریک تھے۔
 

Advertisement