پاکستان خطے میں قیام امن کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا: آرمی چیف

Published On 14 December,2020 08:45 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے میں قیام امن کے لیے کردار ادا کرتا رہے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغانستان کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ریزو لوٹ سپورٹ مشن کے کمانڈر جنرل آسٹن ملر ہمراہ تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران افغانستان میں امن عمل پر پیشرفت کے امور پر گفتگو کی گئی جبکہ باہمی دلچسپی اور علاقائی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف سے زلمے خلیل کی ملاقات، افغان امن عمل میں حالیہ پیشرفت پر غور

ملاقات کے دوران افغانستان کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے خطے میں استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔

ملاقات کے دوران پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے میں قیام امن کے لیے کردار ادا کرتے رہے گا۔ افغانستان میں امن کے لیے مشن کا کردار قابل تحسین ہے۔
 

Advertisement