حکومت مخالف تحریک کا اگلا مرحلہ، پی ڈی ایم آج ملاکنڈ میں عوامی طاقت دکھائے گی

Published On 11 January,2021 09:46 am

پشاور: (دنیا نیوز) پی ڈی ایم آج ملاکنڈ میں جلسہ کرے گی۔ ظفر پارک بٹ خیلہ میں جلسہ کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔

بلاول بھٹو، مولانا فضل الرحمان، امیر حیدر ہوتی سمیت دیگر قائدین خطاب کرینگے۔ بلاول بھٹو درگئی سے قافلے کی شکل میں جسلہ گاہ جائیں گے، بلاول بھٹو سخا کوٹ اور درگئی میں کارکنوں سے خطاب بھی کریں گے۔

امیر حیدر ہوتی، امیرمقام چکدرہ انٹر چینج سے جلسہ پہنچیں گے۔ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے رات کاٹلنگ میں گزاری، سوات موٹروے کاٹلنگ انٹر چینج سے مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں قافلے جائینگے، قافلوں میں پی ڈی ایم میں شریک تمام جماعتوں کے کارکن شرکت کرینگے۔ بونیر او شانگلہ کے قافلے بریکوٹ میں اکھٹے ہو کر جلسہ گاہ پہنچیں گے۔
 

Advertisement