کورونا سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا، مزید 63 افراد جاں بحق، 1220 نئے مریض

Published On 02 February,2021 08:02 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) کورونا وائرس سے 63 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 11 ہزار 746 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 47 ہزار 648 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 220 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 58 ہزار 220، سندھ میں 2 لاکھ 47 ہزار 727، خیبر پختونخوا میں 67 ہزار 419 بلوچستان میں 18 ہزار 830، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 909، اسلام آباد میں 41 ہزار 493 جبکہ آزاد کشمیر میں 9 ہزار 50 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 80 لاکھ 5 ہزار 794 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 38 ہزار 813 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 5 لاکھ 2 ہزار 537 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 881 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 63 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 11 ہزار 746 ہوگئی۔ پنجاب میں 4 ہزار 793، سندھ میں 4 ہزار 4، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 912، اسلام آباد میں 475، بلوچستان میں 196، گلگت بلتستان میں 102 اور آزاد کشمیر میں 264 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
 

Advertisement