یوم یکجہتی کشمیر وفاقی ملازمین کی 3 چھٹیاں ہونگی

Published On 04 February,2021 03:37 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) یوم یکجہتی کشمیر کی تعطیل کیساتھ وفاقی محکموں کے ملازمین تین چھٹیاں گزاریں گے۔

یوم یکجہتی کشمیر ( 5 فروری) کے موقع پر حکومت کی جانب سے کل (بروز جمعہ) عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ ہفتہ اور اتوار کو تعطیل ہونے کی وجہ سے وفاقی محکموں کے ملازمین کل تین چھٹیاں کریں گے۔

یوم یکجہتی کشمیر کل منایا جائیگا، ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی

دوسری جانب یوم یکجہتی کشمیر کل منایا جائے گا۔ اس روز ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی۔ کشمیر ڈے کے موقع پر ملک بھر میں مختلف سرکاری و غیر سرکاری اور مذہبی تنظیموں کی جانب سے کشمیری مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے جلسے جلوس اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔ تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں کشمیریوں سے تاریخی اظہار یکجہتی کریں گی۔
 

Advertisement