لاہور: (دنیا نیوز) یوم یکجہتی کشمیر کل منایا جائے گا، اس روز ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی۔
کشمیر ڈے کے موقع پر ملک بھر میں مختلف سرکاری و غیر سرکاری اور مذہبی تنظیموں کی جانب سے کشمیری مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے جلسے جلوس اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔ تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں کل کشمیریوں سے تاریخی اظہار یکجہتی کریں گی۔
کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے طویل انسانی ہاتھوں کی زنجیریں بنائی جائیں گئیں جس میں تمام جماعتوں کے کارکنان سماجی تنظیموں، تاجر برادری وکلاء سکول و کالج کے طلباء سمیت عوام کی کثیر تعداد شرکت کریں گے۔ بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔ مختلف اجتماعات میں کشمیر کی آزادی اور امت مسلمہ کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔
یاد رہے 31 سالوں سے کشمیر کا دن منایا جا رہا ہے جس کا مقصد کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا اور یہ باور کرانا ہے کہ کشمیر پاکستانی کی شہ رگ ہے۔