کشمیریوں سے یکجہتی، تجدید عہدکے روز بھی مریم بغض عمران میں مبتلا رہیں: شبلی فراز

Published On 05 February,2021 05:49 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ کشمیری بھائیوں سے یکجہتی اور تجدید عہدکے روز بھی مریم نواز بغض عمران میں مبتلا رہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن والے عمران خان کے دشمنی میں اندھے ہو چکے ہیں، انہیں ناتو کشمیرکاز سے دلچسپی ہے اور نہ ہی ملکی مفاد عزیز۔

شبلی فراز نے کہا کہ کشمیری بھائیوں سے یکجہتی اور تجدید عہدکے روز بھی مریم نواز بغض عمران میں مبتلا رہیں۔ قومی مفاد پر ذاتی مفادات کو ترجیح دینا ان کا ہمیشہ سے شیوہ رہا ہے۔
 

Advertisement