سینیٹ انتخابات: زرداری کا نواز شریف سے رابطہ، یوسف رضا کی حمایت مانگ لی

Published On 19 February,2021 12:34 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سینیٹ انتخابات کے معرکہ کے لئے جوڑ توڑ، سابق صدر آصف علی زرداری نے نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے یوسف رضا گیلانی کی حمایت مانگ لی۔

ٹیلی فونک رابطے میں دونوں رہنماوں میں سینٹ انتخابات کے حوالے سے اہم مشاورت ہوئی۔ پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق سابق صدر نے نواز شریف سے یوسف رضا گیلانی کی بھرپور حمایت مانگ لی۔ جس پر مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے یوسف رضا گیلانی کی حمایت کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے آصف علی کے ذریعے یوسف رضا گیلانی کو جاتی عمرہ کی بھی دعوت دے دی ہے۔ یوسف رضا گیلانی جلد مریم نواز سے بھی ملاقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماوں میں پی ڈی ایم تحریک کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، حکومت کو مزید ٹف ٹائم دینے پر اتفاق رائے ہوا۔
 

Advertisement