رونالڈو کی یوئیفا گول آف دی سیزن ایوارڈ کیلئے نامزدگی

Last Updated On 15 August,2018 07:27 pm

جنیوا: (روزنامہ دنیا) گزشتہ سیزن میں بہترین گول کرنے والے گیارہ کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔

 اسٹار فٹبالر کرسچیانو رونالڈو کی یوئیفا گول آف دی سیزن ایوارڈ کیلئے نامزدگی ہو گئی ہے لیکن حیران کن طور پر یوئیفا چیمپئنز لیگ کے فائنل میں ریال میڈرڈ کی جانب سے شاندار گول اسکور کرنے والے گاریٹھ بیل کو نظر انداز کردیا گیا ہے۔ ایوارڈ کیلئے گزشتہ سیزن میں بہترین گول کرنے والے 11 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے جن میں ڈنمارک کے کرسچیان ایرکسن اور فرانس کے کھلاڑی ڈیمٹری پائیٹ بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پرتگالی فٹبالر کرسچیانو رونالڈو کو یووینٹس کیخلاف بائیسکل کک والے یادگار گول کی وجہ سے اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

Advertisement