ہائیر پاکستان 2020 تک پاکستان ہاکی کا ٹائٹل سپانسر بن گیا

Last Updated On 11 November,2018 10:21 am

لاہور: (دنیا نیوز) ہائیر پاکستان 2020 تک پاکستان ہاکی ٹیم اور پاکستان ہاکی فیڈیشن کا ٹائٹل سپانسر بن گیا۔ ہاکی فیڈریشن اور ہائیر پاکستان کے درمیان لاہور میں‌منعقدہ خصوصی تقریب میں‌ایم او یو پر دستخط کر دیئے گئے.

 

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے عہدیداران اور ہائیر پاکستان کے سی ای او اور پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی کے درمیان اہم ملاقات میں ٹائٹل سپانسر شپ کا اہم معاملہ طے پایا۔ معاہدے کیلئے خصوصی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی جس میں ہائیر پاکستان اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے درمیان ایم او یو پر دستخط ہوئے۔

اس موقع پر جاوید آفریدی نے کہا کہ قومی کھیل دنیا بھر میں پاکستان کی پہچان ہے، پی ایچ ایف کے ساتھ مل ہاکی کو دوبارہ عظمت رفتہ دلائیں گے، پاکستان ہاکی ٹیم نے ماضی میں چار مرتبہ ورلڈ کپ، تین مرتبہ چیمئینز ٹرافی اور تین مرتبہ اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا سبز ہلالی پرچم بلند کیا۔ جاوید آفریدی نے کہا کہ پاکستان میں ہاکی ٹیلنٹ موجود ہے اور ٹیم مستقبل میں ایک بار پھر عروج حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہائیر پاکستان 2020 تک پاکستان ہاکی فیڈریشن اور پاکستان ہاکی ٹیم کا ٹائٹل سپانسر رہے گا اور دوران انٹرنیشل ایونٹس اور سیریز کے ساتھ ساتھ ہاکی کے ڈومیسٹک ایونٹس کے انعقاد کے لیے بھی پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھرپور ساتھ دے گا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر خالد سجاد کھوکھر اور سیکرٹری شہباز سینئیر نے کہا کہ ہائیر پاکستان نے ایسے وقت میں پاکستان ہاکی کو سپورٹ کیا جس وقت اس کی اشد ضرورت تھی۔ ہائیر پاکستان کی سپانسر شپ سے جہاں انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک لیول پر پاکستان ہاکی ٹیم اور فیڈریشن کو ایونٹ کے انعقاد مدد حاصل ہوگی وہیں پاکستان کے نوجوان ہاکی پلئیرز کا اعتماد بھی مزید بلند ہوگا۔

 

Advertisement