انٹرنیشنل کبڈی ٹاکرا میں شرکت کے بعد بھارتی کبڈی ٹیم واپس روانہ

Last Updated On 14 January,2019 02:31 pm

لاہور: (دنیا نیوز) انٹرنیشنل کبڈی ٹاکرا میں شرکت کے بعد بھارتی کبڈی ٹیم واپس روانہ ہو گئی۔ بھارتی کپتان کلدیپ کا کہنا تھا کہ محبتیں سمیٹ کر جا رہے ہیں، مہمان نوازی کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

وطن روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کپتان کلدیپ نے کہا کہ مارچ میں پاکستانی ٹیم کو دورے کی دعوت دی ہے، اب پاکستانی ٹیم کا انتظار کرینگے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کو شکست، پاکستان نے 3 ملکی کبڈی ٹورنامنٹ جیت لیا

ان کا کہنا تھا کہ کھیلوں سے ہی دونوں ممالک قریب آ سکتے ہیں۔ بہاولپور، ساہیوال، فیصل آباد اور لاہور میں شائقین کا جوش وجذبہ قابل دید تھا۔ ایسے لگ رہا تھا جیسے شادی میں آئے تھے، اب اداس لوٹ رہے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر تین ملکی کبڈی ٹورنامنٹ جیت لیا تھا جبکہ تیسری پوزیشن کے میچ میں پاکستان وائٹس نے ایران کو ہرایا۔