قومی پرچم دنیا بھر میں بلند کرنے والا باکسر گارڈ کی نوکری کرنے پر مجبور

Last Updated On 28 May,2020 09:07 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سبز ہلالی پرچم دنیا بھر میں بلند کرنے والے باکسر رشید قمبرانی اب گارڈ کی نوکری کرنے پر مجبور ہیں۔ اولمپئن باکسر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں رہنے کے لئے آسٹریلیا کی آفر ٹکرائی لیکن صلے میں کیا ملا؟

تفصیل کے مطابق ايشين ميڈلسٹ، دو بار کا سيف گيمز چيمپئن اولمپئن باکسر رشيد قمبرانی، ماضی میں باکسنگ رنگ کا کنگ آج افسران کی گاڑيوں کو سلوٹ کرنے پر مجبور ہے۔

پاکستان کو درجنوں ميڈلز دلوانے والا رشيد قمبرانی سٹيل ٹاؤن کے مين گيٹ پر گارڈ کی ڈيوٹی کرتا ہے۔ اولمپئن باکسر جس نے پاکستان کو بے شمار ميڈلز دلوائے، اس کو وہ مقام تو نہ ملا جس کا وہ حقدار تھا۔

بارہ برس مسلسل قومی چیمپئن رہنے والے باکسر کو کئی ممالک سے کھیلنے کی آفر ملی، مگر اس نے ٹھکرا دی۔ اولمپئن حسین شاہ اور باکسر محمد وسیم نے بھی وزیراعظم عمران خان سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔ باکسر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ جب پاکستان میں تھا تو میرا حال بھی ایسا ہی تھا، اسی لئے ملک چھوڑ کر جاپان آ گیا۔
 

Advertisement