عامر خان کا پاکستان کا پہلا انٹرنیشنل باکسنگ شو کرانے کا اعلان

Last Updated On 12 August,2020 06:54 pm

اسلام آباد: (اے پی پی) عالمی شہرت یافتہ برطانوی باکسر عامر خان اور عثمان وزیر نے پاکستان کے پہلے انٹرنیشنل باکسنگ شو کا اعلان کر دیا ہے۔

باکسنگ لیگ اسلام آباد میں 3 اکتوبر کو نئے شیڈول کے مطابق ہو گی۔ منگل کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے عالمی شہرت یافتہ برطانوی باکسر عامر خان نے 3 اکتوبر کو پاکستان کا پہلا انٹرنیشنل باکسنگ شو اسلام آباد میں کرانے کا اعلان کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ باکسنگ شو کا بڑا ٹاکرا ڈبلیو بی سی ٹائٹل فائٹ ہو گی جس میں پاکستان کے ابھرتے ہوئے باکسنگ چیمپئن ایشین بوائے عثمان وزیر کا مقابلہ نامور انٹرنیشنل باکسر کے ساتھ ہوگا۔

عامر خان نے آصف ہزارہ کو پروفیشنل باکسنگ میں خوش آمدید کہتے ہوئے ان کے روشن مسقبل کی نوید سنائی۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل باکسنگ ٹیم کے کپتان آصف ہزارہ نے بھی پروفیشنل باکسنگ جوائن کر لی۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے باکسر عثمان وزیر نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث باکسنگ میلہ ملتوی ہوا لیکن خوشی ہے کہ اب یہ میلہ سجے گا۔

باکسر عثمان وزیر نے کہا کہ میں اپنی فائٹ کے لیے تیار ہوں، میں نے بھرپور ٹریننگ کی ہے، مقابلے کے لئے بالکل تیار ہوں۔ ٹائٹل جیت کر پاکستان کا نام روشن کرونگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پہلا انٹرنیشنل باکسگ ایونٹ 3 اکتوبر کو ہوگا۔ انٹرنیشنل باکسرز کے ساتھ مقابلے کے لئے بالکل تیار ہوں۔ لاک ڈاؤن کے دوران خوب ٹریننگ کی ہے۔ انٹرنیشنل باکسرز سے مقابلے کے لئے بالکل تیار ہوں۔ واضح رہے کہ پہلے یہ ایونٹ 23 مارچ کو منعقد ہوناتھا لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے اس سے ملتوی کر دیا تھا۔
 

Advertisement