کھیلوں سے کرپشن کا خاتمہ، فوجداری قانون کا مسودہ تیار

Published On 31 October,2020 05:54 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر کھیلوں میں کرپشن اور سٹے بازی کی روک تھام کے لیے قانون کا مسودہ تیار کرلیا گیا۔ مسودہ جلد وزارت قانون کو ارسال کر دیا جائے گا۔

قانون کا مسودہ پی سی بی،ایف آئی اے اور وزارت بین الصوبائی رابطہ کی مشاورت سے تیارکیا گیاہے اور انگلینڈ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اورسری لنکامیں رائج قوانین سے رہنمائی لی گئی ہے ۔

اس قانون کے تحت پولیس اورایف آئی اے کوملزمان کیخلاف فوجداری مقدمات درج کرنے اور گرفتاری کااختیار حاصل ہوگا۔نئےقانون کے تحت کرپٹ کھلاڑیوں کو قید اور جرمانے بھی ہوں گے۔

واضح رہے کہ اینٹی کرپشن قوانین نہ ہونے کی وجہ سے کھلاڑیوں پر صرف پابندی عائد کی جاتی ہے۔

ذرائع کے مطابق قانون کامسودہ جلد وزارت قانون کو ارسال کر دیا جائے گا۔۔
 

Advertisement