دنیا کا پہلا 128جی بی ریم والا لیپ ٹاپ

Last Updated On 17 June,2018 03:30 pm

لاہور(نیٹ نیوز) کیا آپ کبھی تصور کرسکتے ہیں کہ کسی لیپ ٹاپ میں 10 یا 20 جی بی کے بجائے 128 جی بی ریم دے دی جائے ؟ اگر نہیں تو چینی کمپنی لینوو نے ایسا لیپ ٹاپ تھنک پیڈ پی 52 متعارف کرایا ہے جس میں 128 جی بی ریم دی جارہی ہے۔

یہ دنیا کا پہلا لیپ ٹاپ ہے جس میں اتنی زیادہ ریم دی جا رہی ہے۔ لندن میں ایک کانفرنس کے دوران اس لیپ ٹاپ کو متعارف کرایا گیا جو مختلف ممالک میں رواں ماہ کے آخر میں دستیاب ہوگا۔ اس کا وزن لگ بھگ 2 کلو گرام ہوگا جبکہ اس میں ورچوئل رئیلٹی مواد دیکھا جاسکے گا اور زیادہ لوڈ والے کام بھی کیے جاسکیں گے۔

اس میں 3 یو ایس بی ٹائپ اے پورٹس، 3 تھنڈر بولٹ پورٹس، ایچ ڈی ایم آئی 2.0، منی ڈسپلے پورٹ، ہیڈفون جیک اور انٹرنیٹ پورٹ بھی دی گئی ہے۔ کمپنی نے فی الحال اس کی قیمت کا اعلان نہیں کیا، تاہم اسے ڈیل کے نئے لیپ ٹاپس کے مقابلے پر لایا جا رہا ہے۔