واٹس ایپ نے فنگر پرنٹ فیچر متعارف کروانے پر کام شروع کر دیا

Last Updated On 10 January,2019 04:06 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی چیٹنگ کو خفیہ رکھنے کیلئے نیا فیچر متعارف کروانے کیلئے کام شروع کر دیا ہے، فنگر پرنٹ کا آپشن یوزر کی اہم معلومات ہیک ہونے کے خطرے سے محفوظ رکھنے میں معاون ثابت ہو گا اور کسی کے ہاتھ موبائل فون لگنے پر بھی ڈیٹا منتقل نہیں ہو سکے گا۔

ذرائع کے مطابق اینڈرائیڈ دو انیس تین پر ابھی ماہرین نئےفیچر کا تجربہ کر رہے ہیں اور یہ ابھی تجرباتی مراحل میں ہے۔ آئی فون پر فیس آئی ڈی اور ٹچ آئی ڈی فیچرز کے بعد اب واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ پر فنگر پرنٹ آپشن مہیا کرنے کے حوالے سے کام شروع کردیا ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ فنگر پرنٹ کا فیچر نئے انداز میں نظر آئے گا جس سے یوزر کو جدت کے ساتھ ساتھ سہولت کے استعمال میں آسانی میسر ہو گی۔ صارف کے فنگر امپریشن دینے کے بعد اس کی تمام چیٹنگ خفیہ ہو جائے گی۔ قبل ازیں واٹس ایپ نے پکچر ان پکچر موڈ بھی متعارف کروایا تھا جو صارفین میں بہت پسند کیا گیا تھا۔
 

Advertisement