بچھو کے زہر سے ٹی بی کے علاج میں‌ معاون مرکبات دریافت

Last Updated On 17 June,2019 10:49 pm

سٹین فورڈ: (روزنامہ دنیا) ایک نئی تحقیق کے دوران بچھو کے زہر کے زبردست طبی فائدے سامنے آئے ہیں جن میں ٹی بی کے مرض کا علاج بھی شامل ہے۔ اس سے پہلے کینسر کے علاج میں مددگار سالمات بھی بچھو کے زہر میں پائے گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سٹین فورڈ یونیورسٹی کے ایک پروفیسر نے ایک خاص طرح کے بچھو کے زہر میں ایسے مرکبات تلاش کئے ہیں جو سٹاف بیکٹیریا کو ختم کر دیتا ہے اور ٹی بی کے مرض کو ٹھیک کرسکتے ہیں۔

بچھو کے زہر کی مقدار قلیل ہونے کی صورت میں ایسے مرکبات کو تجربہ گاہ میں بھی تیار کیا جاسکتا ہے۔ اس سے قبل ماہرین بچھوؤں کے زہرسے ملیریا کے خلاف جزو، کینسر کے علاج میں مددگار سالمات اور دماغی رسولیوں کی درست نشاندہی میں مدد لے چکے ہیں۔

ایک نئی بات سامنے آئی ہے کہ کہ میکسکو میں پایا جانے والا ایک قسم کا بچھو ڈپلوسینٹرس میلیسی اپنے اندرایسے کیمیائی اجزا رکھتا ہے جو مختلف اقسام کے بیکٹیریا کا خاتمہ کرنے میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں کیونکہ سٹاف بیکٹیریا کی 30 اقسام ہیں جس نے انسانوں کو پریشان کررکھا ہے۔ جو جلدی بیماریوں بخار، قے، سردی اور فلو جیسی کیفیات اور امراض پیدا کرتے ہیں۔
 

Advertisement