خواتین کے تحفظ کیلئے لپس سٹک گن تیار

Last Updated On 13 January,2020 06:59 pm

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) پاکستان سمیت دنیا بھر میں لپ سٹک کو خواتین اپنی خوبصورتی بڑھانے کے لیے استعمال کرتی ہیں، لپ سٹک کے حوالے سے ایک خبر بھارت سے آئی ہے جس کے بارے میں پڑھنے والے حیران ہو جائیں گے۔ ریاست اتر پردیش کے ایک سائنسدان نے خواتین کے تحفظ کیلئے ایک انوکھا لپس ٹک گَن نامی پرسنل گیجٹ تیار کیا ہے۔

بھارتی سائنسدان شیام چورسیا نے ایک لپس ٹک گَن نامی گیجٹ تیار کیا ہے اس لپ اسٹک کے بٹن کو دباتے ہی ایک دھماکے جیسی آواز پیدا ہوگی جب کہ یہ پولیس کے نمبر پر ایک سگنل بھی بھیجے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ لپ اسٹک گن با آسانی چھوٹی سی جگہ پر آجاتی ہے اور یہ دکھنے میں بالکل ایک لپ اسٹک کےجیسی ہی ہے۔اگر کوئی خاتون خطرناک صورتحال میں پھنس جاتی ہے تو اسے صرف ساکٹ میں لگے بٹن کو دبانا ہو گا جس سے فوری طور پر زور دار آواز آئے گی اور پولیس کو پیغام بھی بھیجے گی۔

اسے لپ اسٹک کی طرح اس لیے بنایا گیا ہے تاکہ باآسانی کہیں بھی رکھی جا سکے جبکہ کسی کو اس پر شک بھی نہیں ہوگا۔ اس لپ اسٹک گن کو بلو ٹوتھ کے ذریعے موبائل فون میں کنیکٹ کیا جاسکتا ہے اور اسے باآسانی چارج بھی کیا جا سکتا ہے۔

شیام چورسیا کا کہنا تھا کہ انہیں اس گیجٹ کو بنانے میں ایک مہینے کا عرصہ لگا اور اس گیجٹ کی قیمت 600 روپے ہے۔

گیجٹ کو استعمال کرنے والی طالبہ شیفالی رائے کا کہنا تھا کہ یہ ایک ایسا گیجٹ ہے جسے با آسانی استعمال کیا جاسکتا ہے اور یہ ایک زوردار آواز پیدا کرتا ہے جس سے کوئی بھی خوف زدہ ہو سکتا ہے۔ اس گیجٹ کو دیکھنے کے بعد کوئی بھی اس بات کا اندازہ نہیں لگا سکتا کہ یہ ایک لپ اسٹک نہیں بلکہ لپ اسٹک گن ہے۔
 

Advertisement