جرمنی میں سانپ ٹرانسفارمر میں گھس گیا، علاقے کی بجلی بند

Last Updated On 19 August,2019 10:43 am

فرینکفرٹ: (روزنامہ دنیا) جرمنی میں ایک لمبے سانپ نے بجلی کے ٹرانسفارمر میں گھس کر تار کاٹ دئیے جس کے نتیجے میں سینکڑوں گھر تاریکی میں ڈوب گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنی نوعیت کا یہ انوکھا واقعہ جرمنی کے صوبے برندن برگ میں پیش آیا جہاں اچانک بجلی غائب ہو گئی، الیکٹرک کمپنی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ تمام ہائی ٹینشن وائر درست حالت میں تھے، کوئی گرڈ سٹیشن بھی ٹرپ نہیں ہوا تھا اور نہ تار ٹوٹنے کی کوئی اطلاع ملی تھی۔

کمپنی کے اہلکار بجلی منقطع ہونے کی وجہ کی تلاش کے دوران جب ٹرانسفارمر تک پہنچے جس میں ایک لمبا اور خطرناک سانپ موجود تھا، نہ جانے اس نے کیا کیا کہ ٹرانسفارمر سے بجلی کی سپلائی ہی بند ہو گئی، بعد ازاں سانپ کو ہٹا کر بجلی بحال کر دی گئی۔