سفاری پارک میں گینڈے نے ٹکریں مار مارکر گاڑی کا کباڑہ کردیا

Last Updated On 10 October,2019 12:51 pm

میونخ: (روزنامہ دنیا) جرمنی کے سفاری پارک میں گینڈے نے اپنی ہی نگراں کی گاڑی پر دھاوا بول دیا ہے اور گاڑی کو ایسی ٹکریں ماری کہ وہ کئی قلابازیاں کھاتی نظر آئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ نظارہ جرمنی کی ریاست لوئر سیکسونی کے شہر ہوڈین ہیگن کے سفاری پارک سیرین گیٹی میں دیکھا گیا۔ گینڈے کے غصے کے سبب گاڑی کی شکل و صورت بگڑ کر رہ گئی، گینڈے کی ٹکروں سے گاڑی نے 3 قلابازیاں کھائیں۔

یہ واضح نہیں ہو سکا کہ گینڈے کو کس بات پر غصہ آیا، وہ گزشتہ آٹھ ماہ سے پارک میں موجود ہے اور تاحال نئے ماحول سے آشنائی حاصل کرنے کے مراحل سے گزر رہا ہے تاہم پارک دیکھنے کیلئے آنے والوں کو گینڈے سے کوئی خطرہ نہیں کیوںکہ اسے پارک کے مخصوص احاطے میں جانے کی اجازت نہیں۔
 

Advertisement