بولنے والے طوطے کی وجہ سے پولیس کا مالک کے گھر چھاپہ

Last Updated On 09 January,2020 11:58 am

نیویارک: (روزنامہ دنیا) طوطے انسان کی طرح بولنے کی مہارت رکھتے ہیں اور طوطے کی اس مہارت کی وجہ سے پولیس نے ایک گھر پر چھاپہ مار دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق گھر کا مالک یہ جان کر پہلے تو حیران ہوا پھر انہیں اپنی بے گناہی کا ثبوت پیش کیا تو پولیس والے بھی ہنسنے پر مجبور ہو گئے۔ امریکی ریاست فلوریڈا کے علاقے لیک ورتھ بیچ میں ایک خاتون نے پولیس کو شکایت کی کہ ان کے پڑوس میں ایک خاتون مدد کیلئے پکار رہی ہے۔

پولیس اہلکار موقع پر پہنچے تو گھر کے باہر گاڑی ٹھیک کرنیوالے مالک نے معاملے کو سمجھ لیا اور طوطے کو باہر لے آیا جو بول رہا تھا مجھے باہر نکالو۔
 

Advertisement