خونخوار چیتا گھر میں گھس گیا ،5 گھنٹے کی محنت کے بعد قابو کیاگیا

Last Updated On 04 April,2020 11:39 am

چندی گڑھ: (روزنامہ دنیا) بھارت کے شہر چندی گڑھ میں ایک چیتے نے گھر میں گھس کر افراتفری پھیلا دی، وائلڈ لائف کے عملے نے 5 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد اسے قابو کر لیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق چندی گڑھ میں سیکٹر 5 کے ایک گھر میں چیتا گھس گیا، جسے سی سی ٹی وی میں دیکھ کر وائلڈ لائف والوں کو اطلاع دی گئی۔ محکمہ جنگلات کے عہدیدار نے بتایا کہ یہ چیتا صبح 8 بجے سے گھر کے لان میں ٹہل رہا تھا تاہم کسی پر حملہ نہیں کیا۔

اطلاع پر عملہ ضروری سامان اور لوہے کے مضبوط جنگلے کے ساتھ اس گھر کے باہر پہنچ گیا اورچیتے کو پکڑنے میں 5 گھنٹے لگ گئے۔
 

Advertisement