کورونا متاثرین سے اظہار یکجہتی برطانیہ کی عمارتوں کا رنگ نیلا

Last Updated On 04 April,2020 11:09 am

لندن: (روزنامہ دنیا) کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے اور متاثرین سے اظہار یکجہتی جبکہ ہیلتھ ورکرز کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے برطانیہ کی تاریخی عمارتوں کو نیلے رنگ سے روشن کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ کے رائل البرٹ ہال، بلیک پول ٹاور، نیوکیسل ٹائن برج، ٹاور برج و دیگر عمارتوں کو نیلے رنگ سے روشن کیا گیا۔

کورونا وائرس نے جس تیزی سے عالمی وبا کی شکل اختیار کی ہے اس سے دنیا کے مختلف ممالک میں اب تک ہزاروں افراد ہلاک اور لاکھوں متاثر ہو چکے ہیں، ایسے میں دنیا بھر میں متاثرین سے اظہار یکجہتی کیا جا رہا ہے۔
 

Advertisement