103 سالہ شخص کی 14 ہزار فٹ بلندی سے چھلانگ

Published On 06 October,2020 08:17 am

نیویارک: (روزنامہ دنیا) امریکا سے تعلق رکھنے والے 103 سالہ جواں عزم شہری نے سکائی ڈائیونگ کر کے ریکارڈ بنا لیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا کے 103 سالہ ‘بلیسچکی’ نامی شہری ایڈونچر کے شوقین ہیں اور وہ اس سے قبل بھی اپنی گولڈن جوبلی پر سکائی ڈائیونگ کر چکے ہیں۔ بلیسچکی نے اب کی بار سکائی ڈائیونگ کر کے نہ صرف دنیا کو حیران کیا بلکہ اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرا لیا۔

بلیسچکی مکمل تیاری کے ساتھ جہاز میں بیٹھے اور چودہ ہزار فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگا کر عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ امریکی شہری کے ساتھ جو انسٹرکٹر ساتھ تھے اُن کا نام ڈون کیمرون ہے۔ انسٹرکٹر نے بتایا کہ جہاز سے چھلانگ لگانے کے بعد بلیسچکی نے ہمت سے کام لیا اور زندہ دلی کا مظاہرہ کیا، وہ خود بھی اس لمحے سے محظوظ ہورہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم جہاز سے چھلانگ مارنے کے بعد 5 منٹ میں باحفاظت زمین پر اتر گئے تھے۔

 

Advertisement