شتر مرغوں اور ولی عہد دبئی کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Published On 05 January,2021 05:04 pm

دبئی: (ویب ڈیسک) ولی عہد دبئی شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ دلچسپ صورت حال میں سائیکل چلانے کا شوق پورا کرتے نظر آ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ تقریبا ایک ہفتہ قبل شیخ حمدان نے انسٹاگرام پر سرکاری اکاؤنٹ پر تصویر پوسٹ کی تھی۔ تصویر میں شتر مرغ کو سڑک پر سے گزرتے ہوئے دکھایا گیا جبکہ شیخ حمدان ساتھیوں کے ساتھ اس کے نزدیک سائیکل پر سوار تھے۔ تصویر کے ساتھ شیخ حمدان نے تحریر کیا تھا قریب الوقوع واقعہ۔

بعد ازاں یکم جنوری کو دبئی کے ولی عہد نے ایک ویڈیو کلپ پوسٹ کیا جس میں دو شتر مرغوں کو ایک سڑک کے کنارے ریت پر تیزی سے چلتے ہوئے دکھایا گیا جبکہ اس کے مقابل سائیکل سوار سڑک پر موجود نظر آئے۔

یہ بھی پڑھیں: ’فارث اور عمار اِدھر آؤ‘ولی عہد دبئی شیخ حمدان کی اونٹوں کو بلانے کی ویڈیو وائرل

اس وڈیو کلپ پر تبصرہ کرتے ہوئے بھی شیخ حمدان نے لکھا آج صبح ، ایک اور قریب الوقوع واقعہ۔

یاد رہے کہ شتر مرغ کی رفتار 100 کلو میٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔
 

Advertisement