’فارث اور عمار اِدھر آؤ‘ولی عہد دبئی شیخ حمدان کی اونٹوں کو بلانے کی ویڈیو وائرل

Last Updated On 10 February,2020 07:55 pm

دبئی: (ویب ڈیسک) دبئی کے ولی عہد اور چیئر مین دبئی ایگزیکٹو کونسل شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اپنے اونٹ کو نام سے پکار رہے ہیں اور بدلے میں اونٹ تیزی سے مالک کی طرف آتا ہے، یہ ویڈیو ہر طرف وائرل ہو گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دبئی کے ولی عہد اور چیئر مین دبئی ایگزیکٹو کونسل شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر اور انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شیخ حمدان اپنے پالتو اونٹوں کو ان کے نام سے آواز دیتے ہیں اونٹ فوری طور پر اپنے مالک کی طرف بھاگے چلے آتے ہیں، ولی عہد کی طرف سے پالتو اونٹوں کے نام عمار اور فارث ہیں۔

خبر رساں ادارے کے مطابق اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دبئی کے ولی عہد اپنی قیمتی گاڑی مرسیڈیز جی کلاس کی ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے ہوئے ہیں، اور اپنے اونٹوں کو عمار اور فارث کے نام سے پکارتے ہیں اور کہتے ہیں عمار اور فارث جلدی آ جاؤ، پاس آنے کے بعد ولی عہد فوری طور پر گاڑی کا شیشہ کھولتے ہیں۔ دونوں اونٹ جب اپنے مالک کے پاس آتے ہیں تو مالک انہیں کھانے کی چیزیں دیتا ہے جو اونٹ خوشی سے کھاتے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس دوران اونٹ اپنے مالک کا بوسہ بھی لیتے ہیں جس کے بعد دبئی کے ولید شیخ حمدان خوش ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ جانوروں سے بہت زیادہ انسیت رکھتے ہیں، اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنے جانورورں کے ساتھ کس طرح شفقت بھرے انداز میں پیش آ رہے ہیں۔ دبئی کے ولی عہد کے سوشل میڈیا پر بہت زیادہ چاہنے والے ہیں، جب وہ جانوروں کے بارے میں کچھ پوسٹیں کرتے ہیں تو لوگوں کی بڑی تعداد ویڈیوز اور ان کے سوشل میڈیا فوری طور پر آ جاتی ہے۔ اس سے قبل بھی شیخ حمدان متعدد بار اس طرح کی پوسٹیں شیئر کرتے رہتے ہیں۔
 

Advertisement