امریکا کم جونگ اُن،ٹرمپ ملاقات منسوخ نہ ہونے کے حوالے سے پرامید

Last Updated On 17 May,2018 05:28 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا نے شمالی کوریا کی دھمکی کے باوجود امید ظاہر کی ہے کہ اگلے ماہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات منسوخ نہیں ہو گی۔

وائٹ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق صدر ٹرمپ اس ملاقات کیلئے تیار ہیں تاہم اگر ملاقات نہ ہو پائی تو شمالی کوریا پر دباؤ ڈالنے کی مہم جاری رکھیں گے۔ اس سے پہلے شمالی کوریا نے سخت الفاظ پر مبنی بیان جاری کیا تھا جس میں انہوں نے دھمکی دی کہ اگر امریکا نے شمالی کوریا سے ان کے جوہری ہتھیاروں کے خاتمے پر زور دیا تو وہ 12 جون کو سنگاپور میں ہونے والی ملاقات منسوخ کر دیں گے۔