شمالی کوریا: ایک شخص نے کار امریکی سفارتخانے کے دروازے سے ٹکرا دی

Last Updated On 07 June,2018 06:16 pm

سئیول: (دنیا نیوز) شمالی کوریا کے دارلحکومت سئیول میں ایک شخص نےاپنی کار امریکی سفارتخانے کے دروازے سے ٹکر ادی، ٹکر سے گاڑی کا اگلا حصہ تباہ ہو گیا، ڈرائیور کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سکیورٹی حکام کا کہنا تھا کہ شخص سرکاری ملازم تھا اور اس نے پورے ہوش و حواس کے ساتھ گاڑی سفارت خانے کے دروازے سے ٹکرائی، ٹکر کی وجہ سے گاڑی کے اگلے حصہ کو کافی نقصان پہنچا۔ ڈرائیور کو پولیس نے حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے، پولیس کے مطابق وہ شخص امریکا میں پناہ لینے کا خواہش مند تھا۔