امریکا میں ہیکرز نے اخبارات کو نشانہ بنانا شروع کر دیا

Last Updated On 30 December,2018 11:35 pm

واشنگٹں: (دنیا نیوز) سائبر حملوں سے کئی اخبارات کی اشاعت متاثر ہوئی۔ لاس اینجلس ٹائمز کے مطابق سائبر حملہ بیرون ملک سے کیا گیا ہے۔

سائبر حملوں سے اب اخبارات بھی محفوظ نہیں، امریکا کے بڑے بڑے اخبار سائبر اٹیک کی زد میں، ایک ہی پرنٹنگ پلانٹ سے شائع ہونے والے متعدداخبارات متاثر، میڈیا رپورٹس کے مطابق دی لاس اینجلس ٹائمز، شکاگو ٹربیون اور بالٹی مور سن سمیت ایک ہی پرنٹنگ پلانٹ سے شائع ہونے والے متعدد دوسرے اخبارات سائبر حملوں سے متاثر ہوئے ہیں۔

لاس اینجلس ٹائمز کے مطابق یہ سائبر حملہ ملک کے باہر سے کیا گیا ہے تاہم اس کی مزید تٖفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔
 

Advertisement