طالبان کا افغان حکومت کی بجائے صرف امریکہ سے مذاکرات کا عندیہ

Last Updated On 31 December,2018 08:39 pm

کابل: (دنیا نیوز) طالبان نے افغان حکومت سے امن مذاکرات کی پیشکش مسترد کردی، طالبان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امن کوششوں کےلیے صرف امریکی حکام سے ملاقات کریں گے۔

 خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق طالبان نے مغربی حمایت یافتہ افغان حکومت سے مذاکرات کرنے سے انکار کردیا، طالبان کا کہنا ہےکہ وہ جنوری میں سعودی عرب میں ہونے والے مذاکرات میں صرف امریکی حکام سے ملاقات کریں گے اور یہ بات تمام شریک ممالک پر واضح کر چکے ہیں کہ ان مذاکرات میں افغان حکومت کا کوئی نمائندہ شریک نہیں ہوگا۔ طالبان رہنما افغان حکومت سے بات نہیں کرنا چاہتے۔

ادھر افغان صدارتی حکام کے مطابق حکومت طالبان سے براہ راست بات چیت کی کوششیں جاری رکھے گی۔

Advertisement