روہنگیا مسلمانوں کو واپس بھیجنے پر بھارت سے وضاحت طلب

Last Updated On 07 January,2019 07:43 pm

نیویارک: (روزنامہ دنیا) اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے روہنگیا پناہ گزینوں کے ایک گروپ کو واپس میانمار بھیجنے کے فیصلہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بھارت سے مذکورہ معاملے پر وضاحت طلب کر لی ہے کہ کن حالات کے تحت اس نے یہ فیصلہ کیا، بھارت نے تین ماہ کے دوران دوسری بار روہنگیا پناہ گزینوں کو واپس بھیجا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ڈپٹی ترجمان فرحان حق نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان نے تین ماہ کے اندر دوسری بار روہنگیا پناہ گزینوں کو واپس بھیجا ہے ۔پناہ گزین ایجنسی کے مطابق جمعرات کے روز واپس بھیجے گئے یہ روہنگیا خاندان ہندوستان میں اقوام متحدہ کے ساتھ رجسٹر ڈتھے جنہیں آسام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ وہ غیر قانونی طور پر ہندوستان میں داخل ہونے کے الزام میں 2013 سے جیل میں بند تھے ۔ 

Advertisement