امریکا اور روس کے درمیان ہتھیاروں کی دوڑ شروع ہونے کا خدشہ

Last Updated On 01 February,2019 12:04 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) روس اور امریکا کے درمیان ایک بار پھر ہتھیاروں کی دوڑ شروع ہونے کا خدشہ، انٹرمیڈیٹ رینج نیوکلیئر فورس ٹریٹی پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے مذاکرات ناکام، امریکی میڈیا کے مطابق امریکا کسی بھی وقت معاہدے سے دستبرداری کا اعلان کر سکتا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا نے روس کے ساتھ ہتھیاروں کی دوڑ پر کنٹرول کا معاہدہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکا کسی بھی وقت انٹرمیڈیٹ رینج نیوکلیئر فورس ٹریٹی سے سبکدوش ہو سکتا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکا اور روس کے درمیاں معاہدے کی پابندی کے لیے مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں۔


 

Advertisement