’فیس بک امریکی سٹیبلشمنٹ کی آلہ کار‘

Last Updated On 24 January,2019 10:43 pm

ماسکو: (دنیا نیوز) فیس بک امریکی سٹیبلشمنٹ کی آلہ کار ہے، روسی پارلیمنٹ کے سپیکر ویاچسلاف وولودین نے بڑا دعویٰ کر دیا۔ کہتے ہیں کہ فیس بک اکاؤنٹ کی تصدیق کے بعد ملنے والا نیلا بیج وینزویلا میں مداخلت کے لیے استعمال ہوا ہے۔

 

روسی پارلیمنٹ سپیکر نے ویاچسلاف وولودین فیس بک کو امریکا کی خارجہ پالیسی کا آلہ کار قرار دے دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ فیس بک اکاؤنٹ کی تصدیق کے بعد ملنے والا نیلا بیج ویزویلا میں سیاسی مداخلت کے لیے استعمال ہوا ہے۔

روسی میڈیا کے مطابق سپیکر ویاچسلاف وولودین نے کہا کہ تعجب ہے کہ فیس بک نے وینزویلا کے اپوزیشن رہنما کے اکاؤنٹ کو تصدیق کا نیلا بیج دے دیا، مگر صدر مملکت نکولس مدورو کے اکاؤنٹ کو نیلا بیج نہیں دیا گیا۔

سوشل میڈیا پر کہا جا رہا ہے کہ فیس بک نے صدر مدورو کے اکاؤنٹ سے نیلا بیج واپس لے لیا ہے، مگر اپوزیشن رہنما کے اکاؤنٹ کا بیج رہنے دیا جبکہ فیس بک نے سوشل میڈیا پر گردش کرتی خبر کی تردید کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ مدورو کے اکاؤنٹ کو کبھی نیلا بیج دیا ہی نہیں گیا۔
 

Advertisement